پاکستان آرمی کو اینٹ کا جواب پتھرسے دینا ہوگا، سابق صدر پرویز مشرف

پاکستان آرمی کو اینٹ کا جواب پتھرسے دینا ہوگا، سابق صدر پرویز مشرف
فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

دبئی: سابق صدر پرویز مشرف کہا ہے کہ پاکستانی فوج کو جواب دینے کے لیے حکمت عملی بنانا ہوگی، اینٹ کا جواب پتھرسے دینا ہوگا۔


 

تفصیلات کے مطابق ،سابق صدر پرویز مشرف نے بھارتی دراندازی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ عالمی سطح پر بھارت کو بے نقاب کرے۔ نریندر مودی اپنی عوام کو بیوقوف بنا رہا ہے، اسے الیکشن میں شکست نظر آ رہی ہے، شکست کی وجہ سے نریندر مودی ایسے حربے استعمال کر رہے ہیں۔

پرویز مشرف نے کہا کہ  پاک فضائیہ کا رسپانس ٹائم بہترین ہے لیکن بھارت کو سبق سیکھانے کے لیے اینٹ کا جواب پتھر سے دینا ہو گا ، بھارت ممبئی اور پلوامہ جیسے حملےخود کراتا ہے، حملوں کے بعد الزام پاکستان پر لگا دیتا ہے، یہ بھارت کی پرانی روایت  ہے۔