روسی صدر کا امریکہ کیخلاف ایٹمی حملہ کرنے کا اعلان

روسی صدر کا امریکہ کیخلاف ایٹمی حملہ کرنے کا اعلان
کیپشن: image by facebook

ماسکو : روسی صدر ولادی میر پوٹن کی جانب سے ایٹمی حملے کی وارننگ کے بعد میڈیا نے امریکہ میں نیوکلیئر ٹارگٹس کی فہرست دکھانا شروع کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے بعد یورپ کی دو بڑی طاقتوں میں بھی گرما گرمی ہوگئی ، روسی صدر ولادی میر پوٹن نے امریکہ کیخلاف ایٹمی حملے کی دھمکی دیدی۔

روسی صدر کی دھمکی کے بعد روسی میڈیا نے امریکہ میں متوقع طور پر نشانہ بننے والے امریکی مقامات کی فہرستیں بھی دکھانا شروع کر دی ہیں ۔

روسی میڈیا کے اس اقدام کے بعد سے دونوں ممالک میں ایک مرتبہ پھر جنگ کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔