اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 122 رنز کا ہدف دے دیا ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 122 رنز کا ہدف دے دیا ۔
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

دبئی: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے صرف 122 رنز کا ہدف دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ،  دبئی میں پی ایس ایل کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے صرف 122 رنز کا ہدف دیا ہے۔ رونکی نے سب سے زیادہ 32 رنز بنائے جب کہ پٹیل نے 20 اور آصف علی 22 رنز بنا  سکے ۔یونائیٹڈ کے 7 پلیئرز ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہیں ہوسکے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے کرسچئن نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں، شاہد آفریدی، محمد الیاس اور جنید خان نے 2،2 جب کہ محمد عرفان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی.