کورونا وائرس، حکومت کا کوئٹہ تفتان ریلوے ٹریفک بند کرنے کا فیصلہ

کورونا وائرس، حکومت کا کوئٹہ تفتان ریلوے ٹریفک بند کرنے کا فیصلہ
کیپشن: یہ فیصلہ کرونا وائرس کے باعث پاک ایران بارڈر بند ہونے کے باعث کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے کوئٹہ تفتان ریلوے ٹریفک بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ ٹریک پر چلنے والی چاروں ٹرینوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ کرونا وائرس کے باعث پاک ایران بارڈر بند ہونے کے باعث کیا گیا۔

ادھر پاکستان سے ملحقہ 9 سوکلو میٹر طویل ایرانی سرحد کے آس پاس رہنے والوں کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، کرونا واوئرس کے ایران میں پھیلنے سے پاک ایران سرحد بند ہونے سے پاکستان کے بشیتر سرحدی علاقون میں تفتان، ماشکیل، مند، پنجگور اور جیونی کے لوگوں کی زندگی کا انحصار زیادہ تر ایران سے آنے والی اشیاء خورد ونوش و ایندھن پر ہے۔ سرحدی کی بندش سے ان علاقوں میں غذائی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

سرحدی علاقوں تک پاکستان مصنوعات کا پہنچانا طویل فاصلے کے سبب کم ہے جبکہ ان علاقوں میں ایرانی ڈیزل، پیٹرول، ایل پی جی، پھل اور سبزیوں سمیت دیگر اشیاء خوردونوش با آسانی سستے داموں دستیاب ہوتی ہیں، مقامی لوگ اس صورتحال سے پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔ کرونا وائرس کے منڈلاتے خطرات کے باعث پاک ایران سرحد اگر طویل عرصہ کے لئے بند کر دی گئی تو سرحدی علاقوں میں غذائی قلت کے ساتھ ساتھ بے روزگاری کا مسئلہ بھی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔