پاکستان سٹاک مارکیٹ  میں ملاجلا رجحان رہا

پاکستان سٹاک مارکیٹ  میں ملاجلا رجحان رہا


کراچی: پاکستان  سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ملا جلا رجحان رہا ۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم جلد ہی مارکیٹ میں منفی رجحان نظر آیا۔ ک

ے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 38 ہزار 858 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدا میں ہی انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرتے نظر آیا۔

کاروبار کے آغاز پر ہی انڈیکس 117 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 38 ہزار 975پوائنٹس پر موجود تھا تاہم جلد ہی انڈیکس منفی زون میں چلا گیا اور 77 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 38 ہزار 781 پوائنٹس تک گر گیا تھا۔

ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں ایک کروڑ، 30 لاکھ، 75 ہزار 260 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 43کروڑ، 22 لاکھ، 16 ہزار 229 بنتی ہے۔

سٹاک مارکیٹ پر مندی کے بادل چھائے رہے اور کاروبار کا اختتام 285 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا جبکہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو کاروبار کا اختتام 1105 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ہوا۔ گذشتہ ہفتے بھی انڈیکس مجموعی طور پر منفی زون میں رہا۔