نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے دو ریفرنسز اور 5 انوسٹی گیشنز کی منظوری دیدی

نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے دو ریفرنسز اور 5 انوسٹی گیشنز کی منظوری دیدی

اسلام آباد : چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا علامیہ جاری کر دیا گیاہے جس میں نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے بدعنوانی کے دو ریفرنسز کی منظوری دید ی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سابق وزیر لیبر سندھ عادل صدیقی و دیگر کے خلاف ریفرنس کی منظوری دی گئی ہے جس میں ملزمان پر سرکاری اراضی من پسند افراد کو الاٹ کرنے کا الزام عائد کیا گیاہے اور غیر قانونی الاٹ منٹ سے خزانے کو 20 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا ۔

سابق سیکریٹری لینڈ سندھ غلام مصطفی و دیگر کے خلاف بھی ریفرنس کی منظور دیدی گئی ہے جس کے مطابق ملزما نے سرکاری اراضی کو غیر قاونی طور پر ریگولرائز کیا اور اراضی غیر قانونی طریقے سے ریگولرائرزسے 300 ملین روپے کا نقصان خزانے کو پہنچا ۔

ریفرنسز کے علاوہ نیب ایگزیکٹو بورڈ نے اجلاس میں سابق ڈی جی ہیلتھ سندھ و دیگر کے خلاف انکوائری اوراس کے علاوہ قائداعظم ہائیڈل پاورکمپنی ودیگرکیخلاف انکوائری اینٹی کرپشن کوبھجوانے کی منظور ی دی گئی ہے ۔

چیئرمین جاوید اقبال نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی کو اکھاڑ پھینکنے کیلئے سرجری وقت کی اہم ضرورت ہے ، نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے ، فیس نہیں کیس منطقی انجام تک پہنچانے پر یقین رکھتے ہیں ، کرپشن کے وائٹ کالر مقدمات میں لوٹی رقوم کی واپسی اولین ترجیح ہے ۔ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں قائداعظم تھرمل پاورکمپنی ودیگرکیخلاف انکوائری بندکرنےکی منظوری دیدی گئی ہے ۔