پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کی تجویز  

Bad news for the people, huge increase in prices of petroleum products
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: عوام کیلئے بری خبر ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے آئندہ ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کرنے کی تجویز دے دی گئی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں بیس روپے  سات پیسے اضافہ کرنیکی تجویز دیتے ہوئے اس کی سمری پیڑولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم ڈویژن کو جو سمری ارسال کی گئی ہے اس میں ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں انیس روپے اکسٹھ پیسے اضافہ کرنے کا کہا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے یہ تجویز تیس روپے فی لیٹر لیوی کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس وقت ملک بھر میں پٹرول فی لٹر پر عائد لیوی سترہ روپے ستانوے پیسے جبکہ ڈیزل پر اٹھارہ روپے چھتیس پیسے ہے۔

ذرائع کی جانب سے یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم حتمی فیصلے کا اعلان وزیراعظم عمران خان کی مشاورت کے بعد ہی کیا جائے گا۔