واٹس ایپ صارفین روزانہ ایک ارب سے زائد کالز کرتے ہیں

واٹس ایپ صارفین روزانہ ایک ارب سے زائد کالز کرتے ہیں

نیویارک: میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین روزانہ ایک ارب سے زائد کالز کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کو 12 برس مکمل ہونے پر میسجنگ ایپلی کیشن نے اپنے استعمال سے متعلق اعدادو شمار جاری کیے ہیں۔ واٹس ایپ کی جانب سے جاری ایک ٹویٹ کے مطابق ، دنیا بھر میں واٹس ایپ صارفین کی تعداد 2 ارب سے زیادہ ہے۔

ہر ماہ واٹس ایپ پر 100 ارب پیغامات بھیجے جاتے ہیں جبکہ روزانہ 1 ارب سے زائد کالز کی جاتی ہیں۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے غیرمتحرک کیے جانے والے صارفین کو 15 مئی کے بعد بھی نئی پالیسی یا اپ ڈیٹس کو قبول کرنے کی سہولت دی جائے گی۔

واٹس ایپ نے نئی پرائیویسی پالیسی سے متعلق نیا بیان جاری کر دیا ، بیان کے مطابق واٹس ایپ نے پرائیویسی سے متعلق وضاحت دی ہے کہ کمپنی کی جانب سے غیرمتحرک کیے جانے والے صارفین کو 15 مئی کے بعد بھی نئی پالیسی یا اپ ڈیٹس کو قبول کرنے کی سہولت دی جائے گی اور ان کے میسیجز بحال کر دیئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ صارفین کو اپنی مرضی کے تحت پالیسی کا جائزہ لینے کی سہولت ہوگی ، یاد دہانی کے لیے ایک بینر بھی ایپ پر نظر آتا رہے گا۔