حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ نکلنے کی مذمت کرتا ہوں ، فوادچوہدری

حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ نکلنے کی مذمت کرتا ہوں ، فوادچوہدری
سورس: File photo

اسلام آباد،فوادچوہدری نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کےکمرےسے سانپ نکلنے اور تشدد کی مذمت کردی ۔ 

وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فوادچوہدری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے  کہا کہ حلیم عادل شیخ کے ساتھ ہونے والے سلوک پرایوان کا ہر رکن شرمندہ ہے، یہ انسانی حقوق کا معاملہ ہےاور اس پر بھرپور کارروائی ہونی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر آج اس پر ایکشن نہ لیا گیا تو کل کو کسی اور کے ساتھ بھی ایسا ہوسکتا ہے ۔ 

 اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی عاصمہ حدید نے ’ ڈاکو راج ان سندھ ‘ کا  پلے کارڈ  اٹھا لیا۔جس پر پیپلزپارٹی کے اراکین نے خوب احتجاج کیا ۔