گلشن حدید میں لڑکی کے اغوا اور زیادتی کے کیس کا ڈراپ سین ہوگیا

گلشن حدید میں لڑکی کے اغوا اور زیادتی کے کیس کا ڈراپ سین ہوگیا
کیپشن: گلشن حدید میں لڑکی کے اغوا اور زیادتی کے کیس کا ڈراپ سین ہوگیا
سورس: فائل فوٹو

کراچی : کراچی کے علاقے گلشنِ حدید سے لڑکی کے مبینہ اغوا اور ڈیفنس لے جا کر زیادتی کرنے کے کیس کا ڈراپ سین ہو گیا۔

کیس کی تحقیقات کرنے والی ٹیم نے ڈیفنس کے مختلف علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے۔ ویڈیو میں لڑکی کو گھومتے پھرتے اور خریداری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی کا بیان تفتیشی افسر نے عدالت میں جمع کرا دیا ہے۔

لڑکی کا بیان میں کہنا ہے کہ اسے تصویر وائرل کرنے کی دھمکی دی گئی، سمیع، فواد اور عمیر نے بلیک میل کیا۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملزمان فواد، سمیع، عادل اور سمیر گرفتار ہیں جبکہ عمیر بھٹو ضمانت پر ہے۔

پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ تفتیش میں لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ اور اسے اغوا کرنے کے شواہد نہیں ملے۔