سعودی عرب میں مزید 5 مساجد کو بند کردیا گیا

سعودی عرب میں مزید 5 مساجد کو بند کردیا گیا
کیپشن: سعودی عرب میں مزید 5 مساجد کو بند کردیا گیا
سورس: فائل فوٹو

ریاض : سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور کے مطابق مملکت میں کرونا کی وبا کے خطرے کے پیش نظر پانچ مساجد کو نماز کے لیے بند کیا گیا ہے جب کہ 141 مساجد کو جراثیم کش اسپرے اور دیگر حفاظتی اقدمات کے بعد کھول دیا گیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کی طرف سے جمعہ کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چار علاقوں میں کرونا کے 13 کیسز سامنے آنے کے بعد وہاں پر 5 مساجد کو نماز کے لیے سیل کیا گیا ہے۔

ٹویٹر پر جاری بیان میں‌کہا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتوں کے دوران کرونا وبا کے باعث مجموعی طور پر 158 مساجد کو سیل کیا گیا تھا جن میں سے 141 کو کھول دیا گیا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق مساجد کی بندش کا مقصد شہریوں کی جانوں کے حفاظت کو یقینی بنانا اور مساجد میں عبادت کے لیے آنے والے عبادت گزاروں کی صحت کو برقرار رکھنا ہے۔