چین میں 10 خواتین کیلئے امن ایوارڈ

چین میں 10 خواتین کیلئے امن ایوارڈ
کیپشن: چین میں 10 خواتین کیلئے امن ایوارڈ
سورس: فائل فوٹو

بیجنگ : آل چائنہ ویمنز فیڈریشن نے خواتین کے بین الاقوامی دن سے قبل 310 مثالی خواتین کو اعزاز سے نوازنے کافیصلہ کیا ہے۔

ان خواتین میں سے چائنہ ایرو اسپیس سائنس وٹیکنالوجی کارپوریشن کی سینئر انجینئر چھن لان سمیت10خواتین کو بڑے قومی اعزاز”امن قائم کرنے والے” سے نوازا گیا۔

مجموعی طور پر199 تنظیموں اور گروہوں کو بھی اپنی خواتین کارکنوں کی نمایاں کارکردگی کی وجہ سے اعزاز سے نوازا گیا۔