’’لگتا ہے سب نے لیٹ نائٹ کی ، اتنا بڑا اعلان کیا کوئی تالیاں نہیں،سب سوئے ہوئے ہیں‘‘

’’لگتا ہے سب نے لیٹ نائٹ کی ، اتنا بڑا اعلان کیا کوئی تالیاں نہیں،سب سوئے ہوئے ہیں‘‘
کیپشن: لگتا ہے سب نے لیٹ نائٹ کی ، اتنا بڑا اعلان کیا کوئی تالیاں نہیں،سب سوئے ہوئے ہیں
سورس: PID

لاہور : وزیراعظم عمران خان نے  لاہور میں سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا اور انہوں نے بتایاکہ اس مںصوبے سے چھ ہزار ارب روپے کی آمدن ہوگی لیکن وزیراعظم کے اس انکشاف پر حاضرین خاموش رہے تو انہیں کہنا پڑا کہ آپ سب لوگ سوئے ہوئے ہیں، کوئی تالیوں کی آواز نہیں ۔ ان کے کہنے کے بعد بیشتر لوگوں نے تالیاں بجائیں جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ جب والٹن ایئرپورٹ ڈی نوٹئفائی ہوگا اور اس سارے علاقے کو کمرشلی سطح پر اوپر جانے کی اجازت ملے گی تو اندازوں کے مطابق  چھ ہزار ارب روپے کی دولت بنے گی ۔ چھ ہزار ارب روپے کا جملہ انہوں نے دہرایا .

لیکن حاضرین کی طرف سے داد نہ ملنے پر بولے"مجھے لگتا ہے کہ یہ سامنے والوں نے لیٹ نائیٹ کی ہوئی ہے کیونکہ آپ سوئے ہوئے ہیں سب ، کوئی تالیوں کی آواز نہیں کہ یہاں سے چھ ہزار ارب روپے بنیں  گے" وزیراعظم کی طرف سے یہ جملہ سننے کے بعد حاضرین نے تالیاں بجائیں۔