فاٹا میں بے گھر افراد کیلئے عالمی بینک کی اضافی 12 ملین ڈالر امداد

فاٹا میں بے گھر افراد کیلئے عالمی بینک کی اضافی 12 ملین ڈالر امداد
کیپشن: فاٹا میں بے گھر افراد کیلئے عالمی بینک کی اضافی 12 ملین ڈالر امداد
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: عالمی بینک  فاٹا میں عارضی طور پر بے گھر افراد کےلیے اضافی 12 ملین ڈالر امداد فراہم کرے گا۔ عالمی بینک کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے ۔ وزارتِ اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عالمی بینک فاٹا میں عارضی طور پر بے گھر افراد کےلیے اضافی 12 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر ے گا۔

عالمی بینک کی جانب سے فاٹا کیلئے ریکوری پیکج کی کل مالی اعانت 216 ملین ڈالر ہے اور اضافی گرانٹ معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا کہ عالمی بینک کی فاٹا کیلئے مالی گرانٹ کیلئے شکرگزار ہیں، اس سے ریکوری پیکج سے فاٹا میں بے گھر افراد کی سپورٹ، بچوں کی صحت اور سروس ڈلیوری میں مدد ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریکوری پراجیکٹ میں خیبر پختون خواہ کے چار نئے اضلاع کی فلاح و بہبود کے پروگرام شامل ہیں۔