عمر اکمل کی سزا میں کمی، کامران اکمل نے بھائی کیلئے پیغام جاری کر دیا

عمر اکمل کی سزا میں کمی، کامران اکمل نے بھائی کیلئے پیغام جاری کر دیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کی سزا میں کمی پر ان کے بڑے بھائی کامران اکمل نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں جلد میدان میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق کامران اکمل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بھائی کیساتھ لی گئی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’عمر اکمل، ہر چیز کیلئے اللہ کا شکر ہے۔ میں تمہیں میدان میں دوبارہ دیکھنے کا منتظر ہوں اور تمہارے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔‘ 

6857f3315caebf5ec7bf3b862b99688b


واضح رہے کہ کرکٹ کی عالمی ثالثی عدالت نے پاکستانی کرکٹر عمر اکمل پر عائد 18 ماہ کی پابندی کی سزا کم کرکے ایک سال کرتے ہوئے 42 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے البتہ ان کے دو موبائل فونز واپس کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی۔ 
یاد رہے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عمرا کمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل کے تحت خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا تھا جس کے بعد 27 اپریل 2020ءکو ان پر تین سال کی پابندی عائد کی گئی تھی تاہم عمر اکمل کی اپیل پر آزاد ایڈیجیوڈیکیٹر نے اسے کم کرتے ہوئے 18 ماہ کر دیا تھا جس پر قومی کرکٹر نے سزا میں مزید کمی کیلئے اور پی سی بی نے اس میں اضافے کیلئے عالمی ثالثی عدالت سے رابطہ کیا تھا۔