الیکشن کمشن سندھ نے سینیٹ الیکشن کے لئے حتمی امیدواروں کی فہرست جاری کردی

الیکشن کمشن سندھ نے سینیٹ الیکشن کے لئے حتمی امیدواروں کی فہرست جاری کردی
سورس: File photo

کراچی ، الیکشن  کمیشن سندھ نے سینیٹ الیکشن کے لئے حتمی امیدواروں کی فہرست جاری کردی ۔ 

 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کی حتمی فہرست کے مطابق سندھ سے سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں پر 10 امیدوار میدان میں اتریں گے۔ان امیدواروں میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے تاج حیدر، جام مہتاب ڈہر، دوست علی جیسر، سلیم مانڈوی والا، شہادت اعوان، شیری رحمٰن اور صادق علی میمن شامل ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے فیصل واڈا، ایم کیو ایم پاکستان کے فیصل سبزواری اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے پیر صدرالدین شاہ بھی انتخابات میں حصہ لیں گے۔

صوبے سے ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں پر 4 امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے جن میں پیپلز پارٹی کے فاروق ایچ نائیک اور کریم خواجہ، پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑو جبکہ پہلی بار سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے والی تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے یشااللہ خان امیدوار ہوں گے۔

خواتین کی 2 نشستوں پر 3 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا جن میں پیپلز پارٹی کی پلوشہ خان اور رخسانہ پروین جبکہ ایم کیو ایم کی خالدہ طیب شامل ہیں۔گزشتہ روز ایم کیو ایم کے عامر سمیت جنرل نشستوں سے 8، ٹیکنوکریٹ سے 5 اور خواتین نشستوں سے 6 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے۔

ان 11 نشستوں میں سے 5 پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، 5 پر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور ایک پر مسلم لیگ (ق) کی امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔