گورنر ہاؤس سندھ میں سینیٹ الیکشن اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

گورنر ہاؤس سندھ میں سینیٹ الیکشن اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
سورس: File photo

کراچی،گورنرہاؤس سندھ میں سینیٹ الیکشن پر پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین کے درمیان تلخی ہوگئی ۔ 

گورنر ہاؤس سندھ میں ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔ 

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ  کے اراکان کے درمیان فیصل سبزواری کے بیان پرتلخی ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں فیصل واؤڈا اور سیف اللہ ابڑو بھی شریک تھے۔ پی ٹی آئی کے رکن ارسلان تاج کا کہنا تھاکہ سینیٹ الیکشن سرپر ہے اور اتحادی ہمارےخلاف بیان دے رہےہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ اتحادی جماعت نے این اے247 کی پٹیشن سےمتعلق بیان دیا، فیصل سبزواری کے بیان سے پی ٹی آئی ارکان کی دل آزاری ہوئی۔

ذرائع کے مطابق فیصل سبزواری کا کہنا تھاکہ ہمارا تحریک انصاف سے 9 نکاتی مطالبات پر اتحاد ہے، ہمیں اپنے بہت سے معاملات خود سے دیکھنے ہوتے ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شمیم فردوس نقوی کا کہنا تھاکہ آپ کا وفاق سے معاہدہ ہوگا کہنےکو ہمارےپاس بھی بہت کچھ ہے، ہم نےکچھ کہا توبات دورتک چلی جائے گی لہٰذا سب کیلئے بہتر ہوگا کہ 3 مارچ کے انتخابات پرتوجہ دیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھاکہ ارکان صوبائی اسمبلی اچھے انداز میں اپنے امیدواروں کو کامیابی دلائیں۔

خیال رہے کہ سینیٹ انتخابات 3 مارچ کو ہوں گے جس میں سندھ سے پیپلزپارٹی، تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔