صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی بارکھان دھماکے کی مذمت

صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی بارکھان دھماکے کی مذمت

 اسلا م آباد :صدر مملکت عارف علوی  نے  بلوچستان کے علاقے بارکھان میں ہونے والے  دھماکے کی شدید  مذمت کی ہے ۔

صدرمملکت عارف علوی نے  دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ،انہوں نےشہدا کے لواحقین سےاظہارتعزیت،درجات بلندی  اور زخمیوں کی جلد صحتیابی   کیلئے دعا کی ہے ۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے  دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت  پر زور دیا ۔
 

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی  کا دھماکے  کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ   پنجاب حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین  کے دکھ میں برابر کی شریک ہے، ہماری  ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں ۔

سابق صدر آصف  زرداری نے بھی  بارکھان میں معصوم شہریوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کی اور   جاں بحق ہونےوالے  افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار  کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ   دہشتگردی میں ملوث عناصر ناقابل معافی ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت دہشتگردی میں ملوث مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے ۔

مصنف کے بارے میں