این اے 193 ، غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کی واضح برتری

این اے 193 ، غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کی واضح برتری

راجن پور: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 میں ضمنی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہو گیا ہے اور غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو واضح برتری حاصل ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 راجن پور میں ضمنی انتخابات میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی تاہم ایک پولنگ سٹیشن پر ہنگامہ آرائی کے باعث پولنگ کو تھوڑی دیر کیلئے روکا بھی گیا تھا، جس کے بعد وہاں اضافی وقت دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پولنگ کے بعد 237 میں سے 220 پولنگ سٹیشنز پر گنتی کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے جس کے مطابق تحریک انصاف کے محسن لغاری 83 ہزار 978 ووٹ لے کر پہلے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عمار اویس لغاری 50 ہزار 495 ووٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے اختر حسن گورچانی 18 ہزار 42 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ 
واضح رہے کہ راجن پور سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 193 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے سردار جعفر لغاری کے انتقال پر خالی ہوئی تھی جہاں پولنگ کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے اور 2500 سے زائد پولیس اہلکار و افسران نے ڈیوٹی سرانجام دی جبکہ پاک آرمی اور رینجرز کے جوان بھی پولیس کی مدد کیلئے موجود رہے۔ 

مصنف کے بارے میں