عمران خان نے میرا اور میرے ساتھیوں کا دل جیت لیا: پرویز الٰہی

عمران خان نے میرا اور میرے ساتھیوں کا دل جیت لیا: پرویز الٰہی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنماءاور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان نے میرا اور میرے ساتھیوں کا دل جیت لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کرنے والے چوہدری پرویز الٰہی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’عمران خان نے قوم سے خطاب میں مجھ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ عمران خان نے میرا اور میرے ساتھیوں کا دل جیت لیا ہے۔ اپنے خطاب میں عمران خان نے خود مجھے تحریک انصاف کا صدر بنانے کا اعلان کیا اور میری کمٹمنٹ کا اعتراف کیا جو میرے لئے باعث فخر ہے۔ 

10e06a346fc8629a91a59838568cec4f

مصنف کے بارے میں