ٹرمپ نے میکسیکو سرحد کی تعمیر کے منصوبے پر دستخط کر دیئے

 ٹرمپ نے میکسیکو سرحد کی تعمیر کے منصوبے پر دستخط کر دیئے

واشنگٹن :امریکی صدر  آتے ہی اپنے اقدامات کرنے شروع کر دیے ہیں ۔ٹرمپ نے گزشتہ روز اپنے صدارتی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے منصوبے پر دستخط کر دیے۔

خبر ایجنسی کے مطابق میکسیکو سرحد پر 3200 کلومیٹر طویل دیوار تعمیر کی جائے گی ، صدر ٹرمپ نے امیگریشن سے متعلق 2حکم ناموں پر بھی دست خط کیے ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرقانونی تارکین وطن والی ریاستوں کیلئے وفاقی فنڈ روکنے کے حکم نامے پر دستخط کردیے، اہم حکم ناموں پر دستخط کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب بھی کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سرحد کے بغیر کوئی قوم قوم نہیں ہوتی، امریکا آج سے اپنی سرحدوں کی حفاظت کا کنٹرول پھرسے سنبھال رہا ہے، میکسیکو کی سرحد پردیواربنانے کے وعدے کو پوراکرنے اورتارکین وطن سے متعلق دواعلامیوں پردستخط سرحدوں کی حفاظت کی ابتدا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکاکو اپنی جنوبی سرحد پر پریشانیوں کا سامنا رہا ہے، جرائم پیشہ افراد کو امریکا سے باہر نکالیں گے، سرحد پر دیوار کی تعمیرکے کام کی میں خود نگرانی کروں گا، دوسرے ممالک اپنے جرائم پیشہ افراد کو واپس لیں، ہمارے اقدامات سے امریکا کا تحفظ یقینی ہوگا، تارکین وطن سےمتعلق پالیسی میں اصلاح سےہزاروں جانیں بچیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میکسیکوکےساتھ معاشی اورسیکیورٹی تعاون بڑھایاجائےگا، میکسیکوکی سرحدپردیوار سےہزاروں انسانی جانیں اورلاکھوں ڈالرزبچیں گے، میکسیکوکے ساتھ امن وسلامتی کو بہتربنانے کےلیے کام کریں گ