”رئیس بائے ریل “مہم میں جاں بحق مداح کی ماں نے ہندو انتہا پسندوں کے عزائم پر پانی پھیر دیا

”رئیس بائے ریل “مہم میں جاں بحق مداح کی ماں نے ہندو انتہا پسندوں کے عزائم پر پانی پھیر دیا

ممبئی :بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی فلم ”رئیس“ کی انوکھی اشتہاری مہم ”رئیس بائے ریل“ کے دوران ہلاک ہونے والے مداح فرید خان کی ماں نے شاہ رخ خان کو اپنا بیٹا کہہ دیا۔

فرید خاں کی والدہ کا کہنا تھا کہ” شاہ رخ خاں بھی ان کے بیٹے کی طرح ہیں اور ان کا اس حادثے میں کوئی قصور نہیں“۔واضح رہے کہ ہندو انتہا پسند تنظیموں نے فرید خاں کی ہلاکت کے بعد شاہ رخ خاں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔