شیخ رشید نے قطری خط اور ٹرسٹ ڈیڈ سب کو جعلی قرار دیدیا

شیخ رشید نے قطری خط اور ٹرسٹ ڈیڈ سب کو جعلی قرار دیدیا

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے آج پھر ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ پاناما کیس کی سماعت سے پہلے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا وزرا کی زبان سپریم کورٹ پر حملے سے زیادہ خطرناک ہے۔ عدالت کے باہر دھونس اور دھمکی کے ذریعے کیس لڑا جا رہا ہے۔

شیخ رشید نے متنبہ کیا کہ مسلم لیگ کے رہنما ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جا رہے ہیں جب تک معاشرہ کرپشن سے پاک نہیں ہو گا ملک ترقی نہیں کرے گا۔ شاہد حامد نے تو ان کی کشتی ہی ڈبو دی ہے۔ دو پٹاریاں کُھلی ہیں لیکن نکلا کچھ نہیں یہی تو میرا مؤقف ہے۔ شیخ رشید نے قطری خط اور ٹرسٹ ڈیڈ سب کو جعلی قرار دیدیا۔