مچل جانسن نے کرکٹ میں دوبارہ واپسی کیلئے غور شروع کر دیا

مچل جانسن نے کرکٹ میں دوبارہ واپسی کیلئے غور شروع کر دیا

کینبرا: آسٹریلیا کے فاسٹ بالر مچل جانسن سے بین الاقوامی کرکٹ میں دوبارہ واپسی کے لیے غور شروع کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبرایجنسی کےمطابق جانسن کا کہناہے کہ وہ صرف 35 برس کے ہیں اور اچھی طرز کی کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ اگر سلیکٹرز نے اگلے ماہ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں ان کے نام پر غور کیا تو وہ اس طرز کی کرکٹ میں واپس آ سکتے ہیں۔ جانسن نے نومبر 2015 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ تاہم رواں سیزن میں وہ بگ بیش سیزن میں نظر آئے۔ انھوں نے 8 میچوں میں 12 وکٹیں حاصل کیں۔