پاناما کیس، قطری شہزادے کا ایک اور خط سپریم کورٹ میں جمع

پاناما کیس، قطری شہزادے کا ایک اور خط سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد: پاناما کیس کے معاملے میں ایک اور قطری خط کا اضافہ ہو گیا۔ حسن اور حسین نواز کی جانب سے سپریم کورٹ میں اپنے جواب کے ساتھ 22 دسمبر کو لکھا گیا جس میں قطری شہزادے حماد بن جاسم کا ایک اور خط بھی عدالت میں جمع کرایا گیا۔ دوسرا خط پہلے والے خط میں اٹھنے والے سوالات کے جواب میں لکھا گیا ہے۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ حماد بن جاسم کا کاروبار دنیا بھر میں پھیلا ہوا ہے۔ قطر میں کی گئی سرمایہ کاری کیش کی صورت میں کی گئی۔ سرمایہ کاری کے وقت قطر میں کاروبار کیش کی صورت میں ہی کیا جاتا تھا۔ دبئی اسٹیل مل بینکوں اور دبئی حکومت کے تعاون سے بنائی گئی تھی۔ 2005 میں کارروبار کے ضمن میں 80 لاکھ ڈالر بقایا تھے۔ 80 لاکھ ڈالر کے بقایا جات نیلسن اور نیسکول کے شیئر کی صورت میں ادا کیے گئے۔ جواب میں قطری شہزادے کے کاروباری تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں۔