قندیل بلوچ کے والد پر مقدمہ

قندیل بلوچ کے والد پر مقدمہ

ملتان:قندیل بلوچ پاکستانی میڈیا میں ایک ”قندیل “ کی طرح رونما ہوئیں اور  بجھ گئیں۔غیرت کے نام پر اپنے بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی اس ماڈل کا تعلق جنوبی پنجاب سے تھا۔
قندیل کے قتل میں مختلف افراد پر شبہ تھا اور ان کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا تا ہم اس میں کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی تھی۔
مگر اب قندیل کیس کا ایک اور پہلو سامنے آیا ہے۔قندیل کے والد محمد عظیم کے خلاف مقددرج کر دیا گیا ہے ۔محمد عظیم کے خلاف یہ مقدمہ دفعہ 213کے تحت گواہی سے منحرف ہونے پر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ قندیل کے والد کے خلاف یہ مقدمہ قندیل ہی کے بھائی اسلم شاہین کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔