بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ

بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ

 سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں سری نگر سمیت تمام بڑے شہروں میں مکمل ہڑتال ہے۔ کشمیری آج بھارت کے یومِ جمہوریہ کو یومِ سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔ حریت رہنماؤں نے کہا ہے عالمی برادری کشمیر کی آزادی کی حمایت کرے اور رائے شماری کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔ کشمیریوں کو آزادی کے حق میں ریلیوں اور پر امن مظاہروں سے روکنے کے لیے کٹھ پتلی انتظامیہ نے بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر پوری وادی بالخصوص سری نگر اور جموں کا محاصرہ کر لیا ہے۔

اہم شاہراوں، بازاروں اور چوراہوں پر فوج اور نیم فوجی دستوں کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ دوسری طرف متحدہ عرب امارات کے شہزادے بھارت کے ساتھ دوستی کی پینگیں بڑھاتے ہوئے دہلی میں یومِ جمہوریہ کی سرکاری تقریب میں موجود ہیں۔