ایران مشرق وسطیٰ کے ممالک کے لیے پہلا سکیورٹی خطرہ ہے،بحرین

ایران مشرق وسطیٰ کے ممالک کے لیے پہلا سکیورٹی خطرہ ہے،بحرین

منامہ: بحرین نے کہاہے کہ اگر ایرانی رجیم بحرین اور خلیجی ممالک میں اپنی ننگی مداخلت کا سلسلہ بند نہیں کرتا تو پھر بحرین اس خطرے سے نمٹنے کے لیے جی سی سی کے لیے ایک بڑا منصوبہ تجویز کرے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بحرینی وزیر خارجہ خالد بن حمد آل خلیفہ نے ایک بیان میں کہا کہ ایران مشرق وسطیٰ کے ممالک کے لیے پہلا سکیورٹی خطرہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایرانی خطرے سے نمٹنے کے لیے عرب لیگ میں ایک قائمہ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ایرانی رجیم بحرین اور خلیجی ممالک میں اپنی ننگی مداخلت کا سلسلہ بند نہیں کرتا ہے تو پھر بحرین اس خطرے سے نمٹنے کے لیے جی سی سی کے لیے ایک بڑا منصوبہ تجویز کرے گی۔