امریکی صدارتی الیکشن لڑنے کا ارادہ نہیں رکھتا: مارک زکر برگ

امریکی صدارتی الیکشن لڑنے کا ارادہ نہیں رکھتا: مارک زکر برگ

کیلی فورنیا: غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے فیس بُک کے بانی مارک زکر برگ نے امریکی صدارتی الیکشن کے حوالے سے ہونیوالی قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کوئی ایسا ارادہ نہیں وہ صرف اپنی پوری توجہ فیس بک کمیونٹی بنانے کے کام پر مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔

فیس بُک کے بانی کے متعلق ایسی قیاس آرائیوں کا سلسلہ تب شروع ہوا تھا جب انھوں نے ایک سیاسی بیان دیتے ہوئے امریکا کی مختلف ریاستوں کا دورہ کرنے کی بات کی تھی۔

انھوں نے کہا تھا امریکا کی تمام ریاستوں کا دورہ کرنا ایک چیلنچ ہے تاہم وہ ہر ریاست بشمول وہ 30 ریاستیں جن کا انھوں نے اس سے قبل دورہ نہیں کیا تھا جا کر وہاں کے لوگوں سے بات چیت کریں گے۔ زکر برگ 2020 میں امریکی صدارتی الیکشن لڑنے کیلئے اہل ہو جائیں گے۔