اس تصویر میں چھپی غیر معمولی چیز تلاش کیجئے

اس تصویر میں چھپی غیر معمولی چیز تلاش کیجئے

اسلام آباد:اگر آپ خود کو ذہنی طور پر تیز سمجھتے ہیں اور کسی بھی پہیلی کو بہت تیزی سے حل کرنے میں مہارت رکھتے ہیں ؟ اگر ہاں اوپر موجود تصویر کو چند سیکنڈز کے لیے دیکھیں اور غور کریں آپ کو اس میں کیا چیز غیرمعمولی نظر آرہی ہے؟

ہوسکتا ہے آپ کو یقین نہ آئے مگر اس تصویر میں چھپی غیر معمولی چیز کو ڈھونڈنے کی کوشش میں متعدد افراد نے اپنے سروں کو پکڑ لیا۔کیا آپ اس غیر معمولی چیز کوتلاش کرنے میں کامیاب ہوسکے؟

اگر نہیں تو چلیں ہم بتا دیتے ہیں،یہ تصویر پہلی بار دیکھنے پر ایک جھیل کی معلوم ہوتی ہے جس کہ ایک کنارے جھاڑیاں ہیں اور دوسری جانب پہاڑی ہے، مگر زرا غور سے دیکھئے کیا واقعی یہ جھیل ہے؟جی ہاں یہ جھیل نہیں دراصل ایک دیوار ہیں جس پر جھاڑیوں کے پڑنے والے سائے کو دیکھ کر یہ لگتا ہے کہ یہ کوئی جھیل ہے۔ مگر غور سے دیکھنے پر واضح ہوتا ہے کہ جھیل نہیں ایک دیوار ہے۔

اگر آپ اس پہیلی کو سلجھانے میں کامیاب نہیں ہو پائے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ، بہت سے لوگ پہلی بار اس غیر معمولی چیز کو ڈھونڈنے میں ناکام ہو گئے۔