ملک کےبیشتر بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری

ملک کےبیشتر بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری

اسلام آباد: ملک کےبیشتر بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔  بلوچستان میں برفباری تو رک گئی لیکن  سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا ہےجبکہ کئی زندگیوں کے چراغ گُل ہوگئے۔ کچے مکانات کی چھتیں گرنے سے ایک درجن سے زائد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ملک کے بالائی علاقے سفید ہو گئے ،ہرسو برف ہی برف نظر آنے لگی ،وادی کشمیر کے پہاڑوں پرپری برف کا دوشالہ،، جاڑے کی شدت میں مزید اضافہ کررہا ہے۔ 

وادی کوئٹہ میں برفباری کے بعد سردی اپنے عروج کو پہنچ گئی ، رگوں میں خون جما دینے والی سردی نے معمولات زندگی منجمد کررکھے ہیں۔گلگت بلتستان کے پہاڑوں پربھی برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ کالام میں 20انچ برف پڑ چکی ہے جبکہ مالم جبہ میں 18، چترال اوردروش03 میں انچ برفباری ریکارڈ کی جا چکی ہے۔
بلوچستان میں برفباری کا سلسلہ تو تھم گیا ، لیکن شدید برفباری گئی گھروں میں تباہی لے کرآئی ،برساتی ندی نالوں میں طغیانی ،پھسلن اور مکانات کی چھتیں گرنے کے باعث متعدد افراد زندگی کی بازی ہار گئے ،تو دوسری جانب سیکڑوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں ۔ چمن میں برفباری اوربارش کےبعدشہر بھرمیں فائبر آپٹک آج دوسرے روز بھی معطل ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ برفباری کا یہ سلسلہ ابھی جاری رہے گا ، آئندہ چوبیس گھنٹے کےدوران مری، گلیات، وادی نیلم، راولاکوٹ، کالام، مالم جبہ، شانگلہ، ناران، کاغان، سکردو، استور، چترال اور دروش میں وقفے وقفے سے برفباری کا امکا ن ہے ۔ 

مصنف کے بارے میں