کویت میں حکمران خاندان کے شہزادے کو پھانسی دے دی گئی ہے

کویت میں حکمران خاندان کے شہزادے کو پھانسی دے دی گئی ہے

کویت سٹی :سال 2013کے بعد کویت میں پہلی دفعہ حکمران خاندان کے شہزادے کو پھانسی دے دی گئی،شہزادے سمیت 6اور مجرموں کو پھانسی دی ، سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ملزموں کو سنٹرل جیل میں پھانسی چڑھایا گیا۔ پھانسی کی سزا پانے والے شہزادے کا نام فیصل عبداللہ الجبار ال صبا انکو قتل اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں پھانسی دی گئی۔

کہا جا رہا ہے پھانسی سے یاک روز قبل کویتی شہزادے کی اپنے خاندان کے افراد سے ملاقات کروائی گئی جہاں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ۔کویتی شہزادے کی پھانسی رکوانے کے لیے متعدد کوششیں کی گئی تاہم مقتو ل کے والدین نے معاف کرنے سے انکار کر دیا ۔
شہزادے فیصل نے سال 2010 میں ایک اور شہزادے کو قتل کر دیا تھا۔دیگر مجرمان کا تعلق فلپائن، مصر، ایتھوپیا اور بنگلہ دیش سے تھا اور انھیں قتل، اقدام قتل، اغوا اور ریپ کے جرم میں پھانسی کی سزا دی گئی ہے۔پھانسی پانے والوں میں کویت کی ہی ایک خاتون نصرا ال اینزی بھی شامل ہے جن پر شادی کی ایک تقریب کے دوران خیمے کو آگ لگانے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔


خاتون کے شوہر کی دوسری شادی کی تقریب میں آگ لگانے سے اس واقعے میں پچاس سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔اس کے علاوہ فلپائن اور ایتھوپیا سے تعلق والے ملزمان جو کہ گھریلو ملازمین تھے اور انھیں ملازمت پر رکھنے والوں کے خاندان کے افراد کو قتل کرنے کے جرم میں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ نے کویتی شہزادے کی پھانسی کو خلیجی ممالک میں ایک غیر معمولی خبر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد یہ ہے ثبوت کہ کوئی قانون سے بلاتر نہیں ہے