کراچی میں خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی میں خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی:غیر معیاری اور ناقص تیل اور گھی کے خلاف کریک ڈان کے بعد برانڈڈ گھی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ خوردنی تیل اور گھی کی قیمت میں 5 سے 10 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا۔ غیر معیاری خوردنی تیل اور گھی کے خلاف کریک ڈاون کے بعد مختلف کمپنیوں کے تیل اور گھی کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کے ہوش اڑا دیے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق برانڈڈ آئل کی قیمت 5 سے 7 روپے جبکہ برانڈڈ گھی کی فی کلو قیمت 8 سے 10 روپے تک بڑھا دی گئی۔چھوٹے برانڈز کی جانچ پڑتال کے باعث لاہور اور کراچی میں بڑے برانڈز کے تیل و گھی کی طلب میں اضافہ ہو گیا ہے۔ گھی بنانے والی کمپنیوں نے وجہ عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمت میں اضافہ بتایا ہے۔

مصنف کے بارے میں