رئیس یا قابل کون سی فلم نے کتنا بزنس کیا ؟

 رئیس یا قابل کون سی فلم نے کتنا بزنس کیا ؟

ممبئی : بالی ووڈ فلم نگری میں نمبر ون کی دوڑ ہمیشہ سے جاری رہی ہے اور اس دوڑمیں کبھی ایک بازی لے جاتا ہے تو کبھی دوسرا۔بالی ووڈ کے کنگ خان اس دوڑ میں ہمیشہ آگے نکلتے دکھائی دیتے ہیں۔یہی حال ہوا ہے شاہ رخ کی فلم ”رئیس“ اور بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار ہرتیک روشن کی فلم ”قابل“ کی ریلیز کے موقع پر۔

ذرائع کا کہناہے کہ اس دوڑ میں بھی کنگ خان بازی لے گئے ہیں،کنگ خان کی فلم رئیس نے نمائش کے پہلے ہی دن تقریبا 20.5کروڑ کا بزنس کیا لیکن اس کے مقابلے میں ہرتیک روشن کی فلم ”قابل“ نے پہلے روز 10.43 کروڑ کمانے میں کامیاب ہوئی۔

یاد رہے کہ سنجے گپتا کی ہدایت کاری پر مبنی ”قابل“ کے بارے میں گمان تھا کہ ”رئیس“ کی سینما گھروں کی موجودگی میں یہ فلم سخت مقابلے کا سامنا کرے گی۔کیونکہ دونوں فلمیں ایک ہی دن یعنی 25جنوری کو ریلیز ہونا تھیںلیکن پہلے دن ہی 10.43کروڑ کما لینا کابل کی ایک اچھی شروعات ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شاہ رخ اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خاں کی فلم ”رئیس“ 2017کی ریلیز کے پہلے ہی دن سب سے زیادہ پیسے کمانے والی فلم کا اعزاز پا چکی ہے جبکہ ”قابل“ اس دوڑ میں نمبر 2پر ہے اور شردھا کپور کی ”ok janu“ نمبر 3پر ہے۔