آسٹریلیا سے پانچواں ون ڈے بطور کپتان اظہر علی کا آخری میچ قرار

آسٹریلیا سے پانچواں ون ڈے بطور کپتان اظہر علی کا آخری میچ قرار

ایڈیلیڈ: آسٹریلیا سے پانچویں ون ڈے کو بطور کپتان اظہر علی کا آخری میچ قرار دیا جا رہا ہے، ناکامیوں کے سبب بورڈ انھیں عہدے سے ہٹانے کا ذہن بنا چکا بس رسمی اعلان باقی رہ گیا۔سینئر بیٹسمین کا کہنا ہے کہ میں کبھی ان چیزوں کی فکر نہیں کرتا، آج کےمیچ میں بھی بغیر کسی دباؤ کے حصہ لے رہا ہوں۔ اظہر علی ٹیسٹ میں تو بیحد کامیاب ہیں مگر ان کا انداز جدید ون ڈے کرکٹ سے مطابقت نہیں رکھتا، بطور قائد30 ون ڈے میچز میں سے وہ ٹیم کو محض 12 میں فتوحات دلا سکے ہیں، ان کے دور میں ٹیم رینکنگ میں شرمناک نویں پوزیشن پر بھی جا چکی جبکہ ویسٹ انڈیز کیخلاف یو اے ای میں کلین سوئپ نے دباؤ تھوڑا کم کیا مگر آٹھویں پوزیشن کے سبب ورلڈکپ میں براہ راست شرکت پر تاحال سوالیہ نشان عائد ہے۔

تاہم اب چیئرمین بورڈ شہریارخان بھی واضح کر چکے کہ پانچویں ون ڈے کے بعد اظہر علی کی کپتانی کا فیصلہ ہو گا تاہم سرفراز احمد اس پوسٹ کو سنبھالنے کیلئیمضبوط امیدوار ہیں۔

مصنف کے بارے میں