ٹریفک جام سے بچنے کیلئے دنیا کی معروف کمپنیوں کے بانی کی انوکھی منطق

ٹریفک جام سے بچنے کیلئے دنیا کی معروف کمپنیوں کے بانی کی انوکھی منطق

لاس اینجلس: کہتے ہیں ضرورت ایجاد کی ماں ہوتی ہے اور اس محاورے کو معروف کمپنیوں اسپیس ایکس، ٹیسلا اور پے پال کے بانی ایلون مسک نے ثابت کر دیا۔ گزشتہ ماہ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں ٹریفک جام سے بچنے کیلئے ایک انوکھی منطق پیش کی تھی

6b71ee41017390cfd991ae1fe4e45b98

اب ایلون مسک نے اس مسئلے کا ممکنہ حل بتاتے ہوئے کا وہ ایک سرنگ کھودنے والی کمپنی دی بورنگ کمپنی شروع کر دیں اور انہوں نے کہا میں حقیقت میں ایسا کرنے والا ہوں اور گزشتہ روز انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے اس دعویٰ کو دہراتے ہوئے کہا وہ اس بارے میں سنجیدہ ہیں اور سرنگوں کے معاملے میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے اور اس منصوبے کا آغاز ایک ماہ یا اس کے بعد ہو جائے گا۔

ویسے انسان کیلئے کوئی کام کرنا مشکل نہیں اور اسی طرح ایلون مسک کے دیگر منصوبوں ہائپر لوگ یا مریخ تک انسان بردار مشن بھیجنے سے زیادہ عجیب نہیں اب وہ اس منصوبے کو کب تک پایہ تکمیل پر پہنچاتے ہیں اس کا تاحال کوئی معلوم نہیں۔