ڈونلڈ ٹرمپ کا شمالی کوریا کے سربراہ کیم جون سے گرم جوش ملاقات

ڈونلڈ ٹرمپ کا شمالی کوریا کے سربراہ کیم جون سے گرم جوش ملاقات

ہانگ کانگ :انٹرنیٹ پرتیزی کے ساتھ مقبول ہونے والی ایک فوٹیج کو پہلی نظر سے دیکھنے والے ناظرین نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے کیم جون اون کو ایک دوسرے سے معانقہ کرتے دیکھ کر حیران رہ سکتے ہیں، مگر اس میں حیرت کی کوئی بات نہیں کیونکہ ہانگ کانگ میں یہ ڈرامہ دونوں رہ نماو¿ں کے ہم شکل افراد نے کر کے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کا حربہ استعمال کیا ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہانگ کانگ کی ایک مصروف شاہراہ پر حال ہی میں قمری سال نو کے موقع پر مقامی شہریوں نے لوگوں کی توجہ کے حصول کے لیے ٹرمپ اور کیم جون اون کے ہم شکل دو افراد کی ملاقات کرائی۔ ویڈیو میں ٹرمپ کی ڈمی اور کیم جون اون کی ڈمی کو ایک دوسرے کے اتنا قریب ہوتے دیکھا جاسکتا ہے گویا وہ ایک دوسرے کو بوسہ دینے لگے ہیں۔
شمالی کوریا کے سربراہ کیم جون اون جنہیں امریکا کا بدترین دشمن تصور کیا جاتا ہے کی ڈمی کا کردار ایک آسٹریلیائی موسیقار ھاوارڈ کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ ھاوارڈ کی شکل وصورت غیرمعمولی حد تک کیم جون اون سے ملتی ہے اور کیم جون اون کی صورت سے واقف لوگ پہلی نظر میں یہی گمان کرتے ہیں کہ یہ وہی ہیں۔