ضیاءالحق نے امریکی صدر رریگن کو ایٹم بم نہ بنانے کا یقین دلایا تھا،سی آئی اے

ضیاءالحق نے امریکی صدر رریگن کو ایٹم بم نہ بنانے کا یقین دلایا تھا،سی آئی اے

اسلام آباد: امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے کچھ خفیہ کاغذات جاری کیے ہیں جن میں دعوی کیا گیا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر ضیاءالحق نے اپنے امریکی ہم منصب رونلڈ ریگن کو یقین دلایا تھا کہ پاکستان ایٹم بم نہیں بنائے گا۔5جولائی 1982کو ضیا ءالحق نے امریکی صدر کے نام خط لکھا جس میں کہا گیا کہ پاکستان ایٹم بم بنانے کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتا۔ یہ خط34سال بعد امریکی خفیہ ایجنسی نے عام لوگوں کے لیے جاری کر دیا۔
اس خط میںضیاءالحق کی طرف سے کہا گیا کہ پاکستان کوئی ایسا قدم نہیں اُٹھائے گا جس اُسے شرمندگی ہو اور پاکستان کو ایٹمی پروگرام پر امن مقاصد کے لیے ہے، یہ خط اُن13ملین کاغذات کا حصہ ہے جو امریکی خفیہ ادارے کی جانب سے انٹر نیٹ پر جاری کیے گئے ہیں ۔