گلگت بلتستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے 5سے 6 دہشت گرد گرفتار:ترجمان دفتر خارجہ کا بڑا انکشاف

گلگت بلتستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے 5سے 6 دہشت گرد گرفتار:ترجمان دفتر خارجہ کا بڑا انکشاف

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ  گلگت بلتستان میں 5سے 6 دہشت گرد گرفتار کیے گئے  جو کہ بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کے لیے کام کر رہے تھے۔
افغانستان کے حوالے سے نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دہشتگرد عناصر موجود ہیں،افغان قیادت کو الزام تراشی کی بجائے اپنا گھر درست کرنا ہوگا۔

ہفتہ وار بریفنگ کےدوران ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ ان دہشت گردوں کا کام سی پیک کو سبوتاژ کرنا تھا جبکہ پہلے سے گرفتار جاسوس کلبھوشن یادیو نے بھی تفتیش کے دوران کافی معلومات فراہم کی ہے۔نفیس ذکریا نے افغانستان کے حوالےسے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب , فرقہ رنگ و نسل نہیں ہوتا،وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ افغان مہاجرین کو باعزت طریقہ سے واپس روانہ کیا جایے گا ،جنگ مسائل کا حل نہیں ہے پندرہ سال کی کوششوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔ان دہشت گردوں کا کام سی پیک کو سبوتاژ کرنا تھا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لیے سیاسی طور پر ممکن مذکرات کو حل سمجھتا ہے،بھارت میں پاکستانی قیدیوں کے معاملہ پر پاکستانی ہائی کمشنر بھارتی حکام سے رابطہ میں ہے،کلبھوشن یادیو نے تفتیش کے دوران کافی معلومات فراہم کی ہے۔واقعہ کے بعد بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں