اربوں ڈالر بزنس کرنے والی چند فلمیں، جنہوں نے پردہ سکرین پر راج کیا

 اربوں ڈالر بزنس کرنے والی چند فلمیں، جنہوں نے پردہ سکرین پر راج کیا

اسلام آباد: فلمی دنیا ایک ایسی دنیا ہے جہاں آپ کی توقعات کے بر عکس کچھ بھی ہو سکتا ہے۔کوئی بھی فلمساز اس بات کی گارنٹی نہیں دے سکتا کہ اس کی بنائی ہوئی فلم کتنی کامیاب ہوگی ۔گو خواہش ہر کسی کی کامیاب ترین فلم بنانے کی ہی ہوتی ہے لیکن فلم کی کامیابی کا انحصار اس کے بزنس پر ہوتا ہے۔جتنا زیادہ پیسہ ایک فلم کماتی ہے وہ اتنی ہی کامیاب ٹھہرتی ہے۔ فلمی دوڑ میں چونکہ ہالی ووڈ سب سے آگے ہے اس لیے دنیا میں آج تک سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلمیں بھی ہالی ووڈ کی ہی پیدا کردہ ہیں۔
ماہرین کا کہناہے کہ ایک کامیاب فلم وہ ہوتی ہے جو ایک ارب ڈالر (پاکستانی ایک کھرب روپے) سے زیادہ کا بزنس کرے ۔یوں تو ہزاروں فلمیں بنتی ہیں لیکن کامیابی ہر کسی کا مقدر نہیں ٹھہرتی۔اب تک 27ایسی فلمیں ہیں جنہوں نے ایک ارب ڈالر سے زائد کا بزنس کیا اور کامیاب ٹھہریں۔ان 27فلموں میں سر فہرست ”اواتار“ ہے جس نے دو ارب 78کروڑ 80لاکھ ڈالر کا بزنس کیا اور یہ ریکارڈ اب تک نہیں ٹوٹ سکا۔
جبکہ دوسرے نمبر سب سے زیادہ کمانے والی مشہور زمانہ ”ٹائیٹینک“ ہے۔
کامیابی کا یہ سلسلہ 1993سے شروع ہوا جب ”جراسک پارک“ نے ایک ارب دو کروڑ 92لاکھ ڈالر کا بزنس کیا جو کہ ورلڈ ریکارڈ تھا۔

اور پھر تو کامیابیوں کا یہ سلسلہ چل نکلا اور 1997 میں ٹائیٹینک ریلیز ہوئی جس نے دو ارب 18کروڑ 68لاکھ ڈالر کمائے۔
ان27 فلموں میں اینیمیٹڈ فلمیں بھی شامل ہیں اور اس کیٹگری میں ”فروزن“ سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ہے۔اور اس فلم کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اس کے پاس ایک نہیں دو آسکر ایوارڈ موجود ہیں۔
سال 2015اس ضمن میں سب سے زرخیز ثابت ہوا اور اس سال ایسی 5فلمیں ریلیز ہوئیں جنہوں نے ایک ارب ڈالر سے زیادہ کا بزنس کیا۔
سال 2012میں ایسی4فلمیں بنیں جنہوں نے ایک کھرب روپے سے زائد کا بزنس کیا جبکہ 2016 اور 2011میں 3,3فلمیں ایک ارب ڈالر سے زیادہ کا بزنس کرنے میں کامیاب رہیں۔
ان فلموں میں ایسی فلمیں بھی شامل ہیں جو ایک ہی سیریز کا کا اگلا حصہ تھیں جن میں ”پائیریٹس آف کیریبین“ ،اسکائی فال(جیمز بانڈ سیریز) ،

دی ڈارک نائٹ رائزز (بیٹ مین سیریز) ،فاسٹ اینڈ فیوریس

جیسی شہرہ آفاق فلمیں شامل ہیں۔