سیاسی مخالفین نے ساڑھے تین سال سے نوٹنکی لگا رکھی ہے: لیگی رہنما

سیاسی مخالفین نے ساڑھے تین سال سے نوٹنکی لگا رکھی ہے: لیگی رہنما

اسلام آباد: وفاقی وزراء نے اپوزیشن جماعتوں کی حکومت مخالف تحریک کو نوٹنکی قرار دیدیا۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان جمہوریت کے بجائے امپائر پر یقین رکھتے ہیں۔ سنجیدہ ہوتے تو ہمارا مقابلہ کارکردگی سے کرتے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کا موقف صبح کچھ اور شام کو کچھ اور ہوتا ہے وہ جمہوریت پر نہیں بلکہ امپائر پر یقین رکھتے ہیں۔ یہ اپنے ذاتی مقاصد کیلئے پاگل ہو گئے ہیں لیکن بہت جلد ان کا ذہنی توازن ٹھیک ہو جائے گا۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جلن کیلئے برنال ڈھونڈ رہے ہیں۔ جانتے ہیں کہ عدالتی فیصلہ آنے کے بعد بھی وہ بیٹھیں گے نہیں۔ ریلوے کے وفاقی وزیر پیپلز پارٹی پر بھی خوب برسے، ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو وفاقی اور پنجاب حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہیں لیکن اپنی صوبائی حکومت کی کارکردگی پر ایک لفظ نہیں بولتے۔