طیبہ تشدد کیس: نامزد ملزم ایڈیشنل سیشن جج راجا خرم کی عبوری ضمانت میں توسیع

 طیبہ تشدد کیس: نامزد ملزم ایڈیشنل سیشن جج راجا خرم کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے کمسن گھریلو ملازمہ طیبہ پر تشدد کے مقدمے میں نامزد ملزم ایڈیشنل سیشن جج راجا خرم کی عبوری ضمانت میں یکم فروری تک توسیع کر دی ہے۔

اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج راجا آصف محمود نے طیبہ تشدد کیس میں ملزم راجا خرم کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی، ملزم ایڈیشنل سیشن جج راجا خرم عدالت کے رو برو پیش ہوئے۔مقامی عدالت نے ملزم کی عبوری درخواست ضمانت میں یکم فروری تک توسیع دیتے ہوئے تیس ہزار روپے مالیت کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر دوبارہ ملزم جج کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔یاد رہے کمسن طیبہ راجہ خرم کے گھر میں ملازمہ تھی جہاں ان کی اہلیہ ماہین نے اس پر بہیمانہ تشدد کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں