پاکستان کو آخری ون ڈے میں شکست، سیریز آسٹریلیا کے نام

پاکستان کو آخری ون ڈے میں شکست، سیریز آسٹریلیا کے نام

ایڈیلیڈ اوول: کینگروز نے ایک بار پھر شاہینو کے پر کتر ڈالے اور آخری ون ڈے میں گرین شرٹس کو 57 رنز سے شکست دیکر آسٹریلیا نے 5 میچز کی سیریز 4-1 سے اپنے نام کر لی۔ 370 کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں شاہینوں کی ایک نہ چلی۔ ہدف کے تعاقب میں اظہر علی میدان میں اترے اور بطور کپتان اپنے آخری ون ڈے میں شریک اظہر چھ رنز پر ایل بی ڈبلیو ہوئے تو ون ڈے سیریز میں ان کا اختتام 37 رنز پر ہوا۔

ان کے بعد  شرجیل خان اور بابر اعظم نے دفاعی انداز اپنایا۔ شرجیل نے ون ڈے کیرئیر کی چھٹی نصف سنچری تو مکمل کی لیکن وہ 79 رنز پر ٹیم کو بے سہارا چھوڑ گئے۔ نوجوان بلے باز بابر اعظم نے سینچری مکمل کی۔ پروفیسر حفیظ پھر ناکام رہے اور صرف تین رنز پر ہی کیچ تھما بیٹھے۔ شعیب ملک 10 رنز پر ہی کلائی پر بال لگنے سے ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے۔ عمر اکمل نے اسکور بورڈ میں صرف 46 رنز کا اضافہ کر سکے۔ پاکستان 9 وکٹوں پر 312 بنا سکی۔