بابر اعظم نے 35 سال بعد آسٹریلیا کیخلاف انہی کی سرزمین میں سنچری داغ دی

بابر اعظم نے 35 سال بعد آسٹریلیا کیخلاف انہی کی سرزمین میں سنچری داغ دی

ایڈیلیڈ:پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز بابر اعظم نے 35 سال بعد آسٹریلیا کیخلاف ان کی سرزمین پر سنچری داغ دی۔ اس سے قبل ایشین ڈان بریڈ مین ظہیر عباس نے دسمبر 1981 میں آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں 108 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور پاکستان نے یہ میچ 6 وکٹوں سے جیتا تھا۔

لیکن بابر اعظم اس حوالے سے بد قسمت رہے ہیں اور پاکستان کو میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔بابر اعظم نے 109 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے اپنے کیرئیر کی چوتھی سنچری داغی ہے۔وہ 23 میچوں میں 6 ففٹی سمیت 1168 رنز اسکور کر چکے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے ویوین رچرڈ کا تیز ترین 1000 رنز اسکور کرنے کا ریکارڈ برابر  کیا تھی۔