بھارت میں یوم جمہوریہ کے موقع پر ریاست آسام دھماکوں سے گونج اٹھا

بھارت میں یوم جمہوریہ کے موقع پر ریاست آسام دھماکوں سے گونج اٹھا

ممبئی: بھارت میں آج 68ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات جاری ہیں اور اس دوران ریاست آسام میں علی الصبح 2ریموٹ کنٹرول دھماکے کیے گئے ہیں تاہم اس دوران کوئی جانی نقصا ن نہیں ہوا ۔

بھارت کی جانب سے ابوظہبی کے پرنس شیخ محمد بن زیاد النہیان کو تقریبا ت میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے ۔ نامعلوم ملزمان نے ریاست آسام کے ضلع چرائڈیو میں صبح 8 بجکر 31منٹ پر پہلا ریموٹ کنٹرول دھماکا کیا جبکہ اس کے آدھے گھنٹے بعد ہی ضلع چرائڈیو میں کھیتوں کے اندر دوسرا دھماکا کیا گیا تاہم اس دوران کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ۔ دھماکوں کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ یوم جمہوریہ کی سرکاری تقریبات کاآغازآج صدر پرناب مکھرجی کی جانب سے نئی دہلی میں پرچم کشائی کی تقریب کے بعد ہو گا جس کے بعد فوجی پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا ۔