شاہ رخ خان کی فلم "رئیس" انٹرنیٹ پر لیک ہو گئی

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی نئی آنے والی فلم ’’رئیس‘‘ اپنی نمائش کے چند گھنٹوں بعد ہی آن لائن لیک کردی گئی۔

شاہ رخ خان کی فلم

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی نئی آنے والی فلم ’’رئیس‘‘ اپنی نمائش کے چند گھنٹوں بعد ہی آن لائن لیک کردی گئی۔

بالی ووڈ فلموں کی باکس آفس پر کامیابی کے لیے ان کی آن لائن لیک روکنے کے سخت انتظامات کیے جاتے ہیں اور فلم کو سنسربورڈ میں پیش کرنے سے لے کرسنیما پر ریلیز کے کئی ہفتوں تک لیک ہونے سے روکا جاتا ہے جب کہ بڑے اداکاروں کی فلمیں آن لائن کم ہی لیک ہوتی ہیں لیکن اب عامر خان کی ’’دنگل‘‘ کے بعد شاہ رخ خان کی فلم بھی آن لائن منظر عام پر آگئی ہے

بھارتی میڈیا رپورٹس کے شاہ رخ اور ماہرہ کی فلم’’رئیس‘‘ نمائش کے چند گھنٹوں بعد ہی آن لائن لیک ہوگئی جسے ’’ٹوگیدر فار ایور‘‘ نامی فیس بک صفحے پر شیئر کیا گیا تاہم شکایت کے فوری بعد اسے فیس بک پیج سے ہٹا دیا گیا لیکن اس سے قبل ہی فلم کو بڑی تعداد میں ڈاؤن لوڈ کرلیا گیا ہے جس سے فلم کا کاروبار متاثر ہونے کا امکان ہے۔