گلیکسی ایس 8: سمارٹ فون یا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر ؟

گلیکسی ایس 8: سمارٹ فون یا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر ؟

لاہور : سام سنگ کی طرف سے ”گلیکسی ایس 8“ مارچ یا اپریل میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے مگر اس کے فیچرز کے بارے میں تفصیلات مسلسل سامنے آرہی ہیں۔

برطانوی روزنامے دی گارڈین کی رپورٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ سام سنگ کے اس نئے فلیگ شپ فون میں ایسا فیچر پیش کیا جانے والا ہے جو اس وقت آئی فون یا کسی اور اینڈرائیڈ فون میں موجود نہیں۔ خود سوچیں کہ ایک بہترین سمارٹ فون آپ کے ہاتھ میں ہو مگر اس کے ساتھ وہ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کا کام بھی کرے تو کیا ہوگا؟

رپورٹ میں یہی دعویٰ سامنے آیا کہ گلیکسی ایس 8 کسی ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کی طرح بھی کام کرسکے گا۔ اسی طرح اس کا ڈسپلے یا اسکرین ایسی ہوگی جو صارفین نے آج تک نہیں دیکھی ہوگی۔ گلیکسی ایس 8 میں DeX نامی خصوصی ڈوک ہوگا جو آپ کو اس فون کو بطور ڈیسک ٹاپ اینڈرائیڈ کمپیوٹر کے ساتھ کام کرنے میں مدد دے گا آپ کو بس مانیٹر، ماﺅس اور کی بورڈ کی ضرورت ہوگی۔

ایسا تجربہ مائیکروسافٹ نے اپنے لومیا 950 اسمارٹ فون میں کیا تھا مگر ونڈوز 10 موبائل لوگوں کو کچھ خاص پسند نہیں تو اس لیے یہ ناکام ثابت ہوا۔

مصنف کے بارے میں