نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

سلام آباد: نیپرا نےبجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا لیکن کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے  خوش ہونے کی کوئی بات نہٰیں کیونکہ اس کا اطلاق   کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

 نیپرا میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں ردو بدل کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں سی پی پی اے نے فرنس آئل سستا ہونے کے باعث ماہ دسمبر میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 58  پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی۔ بریفنگ کے دوران نیپرا کو بتایا گیا کہ دسمبر میں کل 7 ارب 19 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جب کہ فرنس آئل سے فی یونٹ بجلی 8 روپے65 پیسے اور مقامی گیس سے5 روپے28 پیسے کی لاگت آئی۔

نیپرا نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں مزید 36 پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ کرتے ہوئے 2 روپے 21 پیسے کمی کی منظوری دیدی تاہم کمی کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔