وہ ایک چیز جو پاکستانیوں کو بے حد پسند ہے، صرف ایک مرتبہ کھانے سے بھی جگر کی بیماری لاحق ہوسکتی ہے

آج کل جسے دیکھو چیز برگر اور چپس وغیرہ جیسے فاسٹ فوڈز کا دلدادہ نظر آتا ہے لیکن کئی تحقیقات میں ان فاسٹ فوڈز کے انسانی صحت پر انتہائی خطرناک اثرات مرتب ہونے کے انکشافات کیے جا چکے ہیں

وہ ایک چیز جو پاکستانیوں کو بے حد پسند ہے، صرف ایک مرتبہ کھانے سے بھی جگر کی بیماری لاحق ہوسکتی ہے

برلن:  آج کل جسے دیکھو چیز برگر اور چپس وغیرہ جیسے فاسٹ فوڈز کا دلدادہ نظر آتا ہے لیکن کئی تحقیقات میں ان فاسٹ فوڈز کے انسانی صحت پر انتہائی خطرناک اثرات مرتب ہونے کے انکشافات کیے جا چکے ہیں۔ اب جرمن سائنسدانوں نے چیزبرگر اور چپس کے متعلق ایسا خطرناک انکشاف کر دیا ہے کہ آپ انہیں کھانے سے تائب ہو جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے تحقیقاتی رپورٹ کے نتائج میں بتایا ہے کہ صرف ایک چیز برگر اور مٹھی بھر چپس ہمارے نظام انہضام میں مستقل منفی تبدیلیاں کر دیتے ہیں جو جگر کی بیماریوں اور شوگر جیسے مہلک امراض کو جنم دیتی ہیں۔

نظام انہضام میں یہ تبدیلی ان اشیاءکے مضرصحت چکنائی سے بھرپورہونے کے باعث آتی ہے اور جیسا کہ اوپر بیان کیا جا چکا ہے کہ ایک چیز برگر اور مٹھی بھر چپس کھانے سے یہ مضرصحت چکنائی انسان کو جگر میں چکنائی جمع ہونے کے مرض اور شوگر میں مبتلا کر سکتی ہے۔ ڈسیلڈروف کے جرمن ذیابیطس سنٹر کے سائنسدانوں اپنی اس تحقیق میں 20سے 40سال کی عمر کے 14صحت مند مردوں پر تجربات کیے اور مذکورہ نتائج اخد کیے۔

انہوں نے رضاکاروں کے ٹیسٹ کیے اور پھر ان میں سے بعض کو ونیلا فلیور پام آئل کا ایک گلاس پینے کو دیا جبکہ باقی کو سادہ پانی کا گلاس پلایا اور پھر ادوبارہ ن کے ٹیسٹ کیے۔ تحقیقاتی رپورٹ میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ ایک صحت مند جسم ان اشیاءسے جسم کو پہنچنے والے نقصان کے خلاف مدافعت کر لیتا ہے لیکن ان کا مسلسل استعمال جسم میں مستقبل بگاڑ کے امکانات کو تقویت بخش دیتا ہے۔