ٹرمپ نے 18 لاکھ افراد کو امریکی شہریت دینے پر رضا مندی ظاہر کر دی

ٹرمپ نے 18 لاکھ افراد کو امریکی شہریت دینے پر رضا مندی ظاہر کر دی

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر اہلکار نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ صدر ٹرمپ نے 18 لاکھ ایسے افراد کو امریکی شہریت دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے جو اس وقت غیر قانونی طور پر امریکا آ کر آباد ہو گئے تھے جب وہ کم عمر تھے ۔ اہلکار کے مطابق اس بل پر کانگریس آنے والے ہفتے کے دوران ووٹنگ کرے گی ۔

بل میں کانگریس میں پچیس ارب ڈالر فنڈنگ مختص کرنے کی درخواست بھی کی جائے گی ۔ جس کا مقصد میکسیکو سرحد کے ساتھ دیوار کی تعمیر کرنا ہے ۔

بل میں کانگریس میں یہ درخواست بھی کی جائے گی کہ پناہ گزینوں کی جانب سے فیملی اسپانسر شپ ویزا کو صرف میاں بیوی اور کم عمر بچوں تک محدود کیا جائے جبکہ کچھ ممالک سے ویزا لاٹری سسٹم ختم کرنے پر بھی زور دیا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں